ہمارے بارے میں

ہم سائنس سے رہنمائی حاصل کرکےصحت کی دیکھ بھال کرنے والی عالمگیر کمپنی ہیں۔ ہم فارماسیوٹیکلز کے تین بنیادی شعبوں ، ویکسینز اور صارفین کی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق جدت آمیز مصنوعات کے وسیع انتخاب کی تحقیق، فروخت اور تیاری سے وابستہ ہیں۔

جی ایس کے کو عزم واستقامت، اعتماد اور اعتبار کی اپنی 150سالہ میراث پر فخر ہے۔ جی ایس کے کنزیومر ہیلتھ کیئر لمیٹڈ، دنیا بھر میں صارفین کی صحت سے وابستہ سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک، برطانیہ کی گلیکسو اسمتھ کلائن پبلک لمیٹڈ کمپنی کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ ہم نے درد میں آرام، تنفس، منہ کی صحت، غذائیت/آنتوں اور معدے اور جلد کی صحت کے شعبوں میں وسیع اقسام کی مصنوعات کی تیاری کے ذریعے کروڑوں لوگوں کی زندگی اور مستقبل میں بہتر تبدیلیاں لانے کے لیے اپنی خدمات وقف کررکھی ہیں۔  

ہم اپنے صارفین کو ترجیح دینے، اپنی اقدار کے مطابق جینے، سائنسی جدت کے ذریعے زندگیاں بہتر بنانے، اپنے شعبے کی پہچان بن جانے والے برانڈز کی تیاری اور پاکستان کی اولین اور بہترین فاسٹ موونگ کنزیومر ہیلتھ کیئر کمپنی بننے پر یقین رکھتے ہیں۔ قابل فخر ماضی ورثے میں پانے کے ساتھ، ہم ایک مطمئن مستقبل پیس کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔